فلسطین میں مظلوموں کی مدد کے لیے زکوٰۃ دینے کا حکم

November 24, 2023

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: کیا میں اپنی زکوٰۃ فلسطینی مظلوموں کی مدد کے لیے دے سکتا ہوں؟

جواب:کسی ایسے معتبر ادارے کے ذریعے زکوٰۃ کی رقم فلسطین کے مظلومین کے لیے دی جا سکتی ہے جو زکوٰۃ کی رقم مستحقین تک پہنچائے۔(الفقہ الاسلامی و ادلتہ، القسم الأول، الباب الرابع،المبحث السابع،المطلب الثانی، التوکيل فی أداء الزکاۃ، ج3، ص1975، ط:دار الفکر- فتاویٰ عالمگیری ، كکتاب الزکاۃ، الباب السابع فی المصارف،ج1، ص190، ط:رشیدیہ)

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masailjanggroup.com.pk