شان مسعود کی قیادت میں قومی ٹیم آج آسٹریلیا روانہ ہوگی

November 29, 2023

فوٹو: فائل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 14 دسمبر سے ہوگا۔ پہلا ٹیسٹ پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم شان مسعود کی قیادت میں آج رات آسٹریلیا روانہ ہوگی۔

پاکستان ٹیم 6 دسمبر کو کینبرا میں پرائم منسٹر الیون کے خلاف 4 روزہ میچ سے دورے کا آغاز کرے گی۔

تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔

26 دسمبر باکسنگ ڈے ٹیسٹ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ آخری ٹیسٹ 3 جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

سیریز کے تینوں میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہوں گے۔