سرگودھا: ملزم کی گھر میں گھس کر 9 سالہ بچی سے جنسی زیادتی

November 29, 2023

پنجاب کے شہر سرگودھا میں 20 سالہ ملزم نے گھر میں گھس کر 9 سال کی بچی سے جنسی زیادتی کی اور فرار ہوگیا، میڈیکل میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ جھال چکیاں پولیس کےمطابق عدنان شاہ نامی نوجوان نے 9 سال کی بچی سے جنسی زیادتی کی۔ اس دوران بچی کے والدین گھر میں موجود نہیں تھے۔

بچی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔

پولیسں کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔