حیدرآباد: ٹنڈو آغا میں بجلی ٹرانسفارمر پھٹنے سے 2 افراد زخمی

November 29, 2023

علامتی فوٹو

ضلع حیدرآباد میں ٹنڈو آغا کے علاقے میں بجلی ٹرانسفارمر پھٹنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ ٹرانسفارمر پھٹنے کے بعد آئل گرنے سے آگ بھی لگی تھی، چند روز قبل حیسکو کے عملے نے ٹرانسفارمر کی مرمت کی تھی۔

ترجمان حیسکو کا کہنا ہے کہ حیسکو چیف نے واقعے سے متعلق انکوائری کا حکم دیا ہے۔