• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرمز میں بارودی سرنگ سے سپر ٹینکر میں آگ لگ گئی

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد سپر ٹینکر جہاز میں آگ لگ گئی۔

ایران کا کہنا ہے کہ خام تیل لے جانے والے اس سپر ٹینکر نے اپنے تمام نیویگیشن سسٹمز بند کر دیے تھے اور وہ غیر قانونی راستے سے آبنائے سے باہر نکلنا چاہتا تھا۔

پاسداران کا دعویٰ ہے کہ ہفتے کے روز سے اب تک یہ تیسرا سپر ٹینکر  ہے جو ہرمز میں غیر مجاز راستے سے گزرتے ہوئے بارودی سرنگ سے ٹکرایا اور اس میں آگ لگ گئی۔ پاسدارانِ انقلاب نے واقعے کی وڈیو جاری کر دی۔

ایرا نی پاسدارانِ انقلاب نےخبر دار کیا کہ آبنائے ہرمز میں جو بھی جہاز اپنے نیویگیشن اور پوزیشننگ سسٹمز بند کرے گا، اسے دشمن کا ہدف سمجھا جائے گا اور اس کے خلاف سخت اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید