کراچی، ماڑی پور میں کپڑے کے گودام میں آتشزدگی

November 30, 2023

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ماڑی پور میں کپڑے کے گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 8 فائر ٹینڈر، 2 واٹر باوزر اور 4 واٹر ٹینکروں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔

آگ کی شدت کے باعث واٹر کارپوریشن کے کرش پلانٹ پر ایمرجنسی نافذ کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق گودام میں لگی آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ہے۔

فائر آفیسر مصلح الدین کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔