کراچی، گھر سے ماں اور تین بیٹوں کی لاشیں برآمد

November 30, 2023

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گلستان جوہر کامران چورنگی کے قریب گھر سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں ماں اور 3 بیٹے شامل ہیں، بچوں کی عمریں 10 سے 15 سال کے درمیان ہیں۔

خاتون کی شناخت صائمہ جبکہ بچوں کی اشہد، شاہ زین اور احد کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔ گھر کا سربراہ تھانے پہنچ گیا، واقعہ کے وقت گھر پر نہیں تھا۔