برطانیہ میں شدید سردی، برفباری کی وارننگ جاری

November 30, 2023

تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔

برطانیہ ان دنوں شدید سردی کی زد میں ہے۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئر لینڈ کے لیے برفباری کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق بعض مقامات پر چار انچ تک برف پڑ سکتی ہے۔ آج رات بعض مقامات پر درجہ حرارت منفی 9 تک گر سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن میں آج رات درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ سرد موسم کے آغاز کے ساتھ نورو وائرس کے کیسز میں گزشتہ برس کی نسبت نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے نورو وائرس کی علامات والے351 مریض اسپتالوں میں داخل تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مئیر لندن صادق خان نے شدید سرد موسم کے سبب ایمرجنسی ڈکلئیرڈ کر دی ہے۔ صادق خان نے بےگھر افراد کو رات بسر کرنے کے لئے ہنگامی رہائش فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

میئر لندن نے مزید کہا کہ آئندہ چند دنوں تک بے گھر افراد کے لئے رہائش کا انتظام کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل گرڈ نے کل سے بلیک آؤٹ اسکیم بھی متعارف کرا دی۔ اسکیم کے تحت شام ساڑھے 4 سے 6 بجے تک بجلی استعمال نہ کرنے والے صارفین کو رقم ادا کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکیم سے اسمارٹ میٹر والے رجسٹرڈ صارفین ہی مستفید ہوسکیں گے۔