آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس: احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

December 02, 2023

نگراں وزیرِ اعظم کے مشیر احد چیمہ ----فائل فوٹو

لاہور کیاحتساب عدالت نے نگراں وزیرِ اعظم کے مشیر احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی، احد چیمہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نےبریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔

عدالت 8 دسمبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنائے گی۔

واضح رہے کہ احد چیمہ نے ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

نیب لاہور نے احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔