لاہور: جائیداد پر جھگڑا، چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

December 02, 2023

علامتی فوٹو

لاہور کے علاقے راج گڑھ میں چھوٹے بھائی نے جائیداد کے جھگڑے پر بڑے بھائی کو قتل کر کے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

پولیس کے مطابق راج گڑھ میں دو بھائیوں سلطان حیدر اور شہزاد حیدر کے درمیان مکان کے بٹوارے کا جھگڑا چل رہا تھا، سلطان نشے کا عادی تھا اور گھر بیچ کر پیسے حاصل کرنا چاہتا تھا، لیکن بڑا بھائی شہزاد مکان بیچنے کے خلاف تھا۔

دونوں بھائیوں میں تکرار بڑھی تو سلطان نے فائرنگ کرکے شہزاد کو قتل کردیا اور پھر اپنی کنپٹی پر گولی چلادی۔

پولیس اور کرائم سین یونٹ نے شواہد اکٹھے کر کے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیں۔