حارث رؤف نے پی سی بی شوکاز کا جواب جمع کرادیا، ذرائع

December 04, 2023

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا۔

پی سی بی نے کچھ روز قبل حارث روف کو شوکاز نوٹس بھجوایا تھا، جو ٹیسٹ کرکٹ سے دستبرداری پر جاری کیا گیا تھا۔

نوٹس میں کہا گیا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق پلیئرز نیشنل ٹیم کےلیے غیر مشروط طور پر دستیاب ہوں گے۔

فاسٹ حارث روف نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے عدم دستیابی ظاہر کی تھی۔

ذرائع کے مطابق حارث روف نے پی سی بی کے نوٹس کا جواب جمع کرادیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ دستبرداری کی وجہ ریڈ بال کرکٹ کی پریکٹس نہ ہونا ہے۔