• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ٹینس چیمپئن کرس ایورٹ میں دوبارہ کینسر کی تشخیص

سابق ومبلڈن چیمپئن کرس ایورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ بے رحم کینسر تیسری مرتبہ واپس آ گیا ہے۔

18 گرینڈ سلم ٹائٹلز جیتنے والی کرس ایورٹ نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنی صحت کے حوالے سے کھل کر اپ ڈیٹ دی ہے۔

کرس ایورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ہونے والے متعدد اسکینز سے معلوم ہوا کہ کینسر دوبارہ واپس آ گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں اس سے قبل بھی سرجری کرا چکی ہوں اور اب صحت یابی کے لیے آئندہ ہفتوں میں کیموتھراپی کراؤں گی۔

انہوں نے کہا کہ کینسر بے رحم ہے، لیکن میں پُرامید اور پُرعزم ہوں کہ اس بیماری کے خلاف یہ جنگ لڑوں گی۔

کرس ایورٹ 1989ء میں ریٹائرمنٹ کے بعد سے براڈکاسٹنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں، وہ اس مرتبہ ومبلڈن کے دوران اپنی براڈکاسٹنگ کی ذمہ داریاں انجام نہیں دے سکیں گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید