فیفا ورلڈ کپ میں اپ سیٹ ہو گیا، ایکواڈور نے جرمنی کو دو ایک سے شکست دے کر ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنالی۔
جرمنی پہلے ہی دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔
ایک اور میچ میں آئیوری کوسٹ نے کوراساؤ کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا کر ناک آؤٹ مرحلے میں کوالیفائی کر لیا۔
ادھر جاپان اور سوئیڈن کا میچ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا ہے اور دونوں ٹیموں نے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
ایک اور میچ میں نیدرلینڈز نے تیونس کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔
علاوہ ازیں ترکیہ نے امریکا کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا جبکہ پیراگوئے اور آسٹریلیا کا مقابلہ بغیر کسی گول کے ڈرا ہو گیا۔