علامہ جواد حیدر پر حملے کے ملزمان گرفتار کئے جائیں، ایم ڈبلیو ایم

December 05, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے صدر احسن عباس رضوی نے ملیر جعفرطیار سوساٹٹی میں ر ہزنی کے واقع میں معروف عالم دین علامہ جواد حیدر زیدی کے زخمی ہونے کے واقع کی مذ مت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں ملوث ملزمان گرفتار کئے جائیں ،عوام کو تحفظ کی فراہمی ریاستی اداروں کی اولین ذمہ داری ہے ،شہر قائد میں بڑھتا ہوا اسٹریٹ کرائم سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،سڑکوں پر دندناتے جرائم پیشہ افراد کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں، یوں لگتا ہے جیسے قانون کی بالادستی کی بجائے جرائم پیشہ عناصر کا راج ہے،وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے صرف نوٹس لینے کے دعوئے ہوتے ہیں مجرم گرفتار نہیں کئے جاتے، قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیس،رینجرز ودیگر بے بس دکھائی دے رہے ہیں۔