• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عافیہ کی رہائی کی جھوٹی خبروں کا سلسلہ تھما نہیں تھا کہ ان کی وفات کی افواہ پھیلا دی گئی، فوزیہ صدیقی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ خاندان کا ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے براہِ راست رابطہ نہیں ہو سکا اور نہ ہی امریکی جیل حکام یا حکومتِ پاکستان کی جانب سے ان کی صحت اور زندگی کے بارے میں کوئی سرکاری تصدیق موصول ہوئی ہے، البتہ قیدیوں کے سرکاری ڈیٹا بیس میں ان کی بہن کا نام تاحال زندہ قیدیوں میں درج ہے، انہوں نے سوال کیا کہ عافیہ کی رہائی کی جھوٹی خبروں کا سلسلہ تھما نہیں تھا کہ ان کی وفات کی افواہ پھیلا دی گئی،انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور امریکی دونوں حکومتوں کا فرض ہے کہ وہ عافیہ کے خاندان کو ان کی صحت اور زندگی کے بارے میں مطمئن کریں۔