• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلڈر مافیا کی حکومتی سرپرستی نے شہر کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے نائب امیر کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ کے ہمراہ ایڈمن سوسائٹی میں انہدام شدہ عمارت کا دورہ کیا اور متاثرہ مزدوروں و ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی، منعم ظفر خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ غیر قانونی تعمیرات و بلڈرمافیا کی حکومتی سرپرستی اور ایس بی سی اے کی نااہلی و کرپشن نے شہر کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے،چنیسر ٹاؤن یوسی 3کے چیئرمین شاہد فرمان نے متعدد شکایات اور نوٹس متعلقہ حکام کو ارسال کیے لیکن کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی،ہمارا مطالبہ ہے کہ کراچی میں جاری تمام غیر قانونی تعمیرات کوفوری طور پر روکا جائے، متعلقہ بلڈر، ذمہ دار سرکاری افسران اور غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔