• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامی غفلت کے باعث شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں، ایم ڈبلیو ایم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر حافظ کاظم عباس نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں غیرقانونی تعمیرات، خطرناک عمارتوں اور انتظامی غفلت کے باعث شہریوں کی زندگیاں مسلسل خطرے میں ہیں، غیرمعیاری تعمیرات، ٹینکرز، ڈمپرز اور ٹریلرز کے حادثات، تباہ حال سڑکیں اور ناقص سیوریج نظام شہریوں کی جانیں لے رہے ہیں، سندھ اور شہری حکومتیں بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکام ہیں، اشیائے خوردونوش اور بنیادی ضروریات زندگی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کی زندگی اجیرن کردی ہے، حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ اشیائے ضروریہ سستی کرنے کا مؤثر میکنزم تشکیل دے۔