کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنے کے بعدکراچی انتظامیہ کی شہر میں غیر قانونی اور غیر مجاز تعمیر ات کے خلاف کارروائیاں، 143عمارتوں کو سیل کردیا۔کمشنر کراچی آفس کے ہینڈ آوٹ کے مطابق ضلع جنوبی میں سب سے زیادہ 36 عمارتیں سیل کی گئیں، ضلع شرقی میں 35، ضلع کورنگی میں 29 اور ضلع وسطی میں 20 زیرِ تعمیر جبکہ ضلع غربی میں 12، ضلع ملیر میں 7 اور ضلع کیماڑی میں 4 زیرِ تعمیر عمارتیں سیل کی گئیں، کمشنر کراچی آفس نے سب ڈویژن کی سطح پر بھی تفصیلات جاری کی ہیں جس کے مطابق ضلع جنوبی میں سول لائنز کی 11، صدر کی 10، گارڈن کی 6، لیاری کی 3اور آرام باغ کی 6عمارتیں سیل کی گئیں، ضلع شرقی میں جمشید کوارٹرز کی 12، فیروز آباد کی 13، گلشن اقبال کی 4 اور گلزار ہجری کی 6 عمارتوں کے خلاف کارروائی کی گئی، ضلع وسطی میں ناظم آباد کی 8، گلبرگ کی 3، نارتھ ناظم آباد کی 2، لیاقت آباد کی 6 اور نیو کراچی کی ایک عمارت ،ضلع کورنگی میں 12، شاہ فیصل کی 10، ماڈل کالونی کی 5 اور لانڈھی کی 2 عمارتیں سیل ضلع غربی میں منگھوپیر کی 5، اورنگی کی 4 اور مومن آباد کی 3 عمارتوں کو سیل کیا گیا،ضلع ملیر میں ایئرپورٹ سب ڈویژن کی 6 اور مراد میمن گوٹھ کی ایک عمارت جبکہ ضلع کیماڑی میں کیماڑی کی 2، ماری پور اور بلدیہ کی ایک ایک عمارت سیل کی گئی۔