نائیجیریا: اجتماع پر حادثاتی ڈرون حملہ، 85 افراد جاں بحق

December 06, 2023

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

نائیجیریا میں اجتماع پر حادثاتی ڈرون حملے میں 85 افراد جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابقحادثاتی ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ تقریباً 66 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

نائیجیریا کی فوج نے جس جگہ ڈرون سے میزائل مارا وہاں ایک مذہبی تقریب ہو رہی تھی جس میں 300 سے زائد افراد شریک تھے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق واقعہ اتوار کو نائیجیریا کی شمالی ریاست کدونہ میں پیش آیا تھا۔

دوسری جانب نائیجیریا کے صدر بولا احمد تینوبو نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

علاوہ ازیں نائیجیریا کے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل تورید لگباجا نے زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کے لیے اسپتال کا دورہ کیا اورفضائی حملے پر معذرت کی۔