اسرائیل کو فوجی سامان کے 200 طیارے ملے

December 08, 2023

فائل فوٹو

اسرائیلی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کو متعدد ملکوں سے فوجی ساز و سامان سے بھرے 200 کارگو طیارے ملے ہیں۔

اسرائیلی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ 7 اکتوبر سے اب تک 10 ہزار ٹن سے زیادہ فوجی ساز و سامان اسرائیل پہنچا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ اس فوجی ساز و سامان میں ہتھیار، گولہ بارود اور فوجی گاڑیاں شامل ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع نے دفاعی امداد دینے والے ملکوں کے نام نہیں بتائے۔

دوسری جانب بم باری کے شکار نہتے فلسطینیوں پر پانی بھی بند ہے، رفح کراسنگ سے امدادی سامان تک غزہ لے جانے کی اجازت نہیں۔