الیکشن میں تاخیر نہیں ہوگی سپریم کورٹ کا متفقہ فیصلہ ہے: عطا تارڑ

December 08, 2023

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ، فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہعام انتخابات 8 فروری 2024ء کو ہوں گے،الیکشن میں تاخیر نہیں ہوگی سپریم کورٹ کا متفقہ فیصلہ ہے۔

عطا تارڑ نے لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہالیکشن کے لیے ہم نے حکمت عملی تیار کرلی ہے،ن لیگ کو وفاق اور صوبوں میں اکثریت لینے میں مشکل نہیں آئے گی،ہماری قیادت نے سندھ اور بلوچستان کی سیاسی جماعتوں سے اتحاد کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو قابلِ احترام ہیں خواہشات رکھنے پر کوئی پابندی نہیں،پیپلز پارٹی کے پاس پنجاب میں ہر حلقے میں امیدوار نہیں ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے قومی خزانے پر ڈاکا مارا، القادر ٹرسٹ قومی خزانے پر سب سے بڑا ڈاکا ہے اور اس کیس میں پی ٹی آئی کےبانی کو سزا سے بچانا مشکل ہے۔