توشہ خانہ اسکینڈل: نیب نے بشریٰ بی بی کو پیشی کیلئے آخری موقع دے دیا

December 08, 2023

فوٹو فائل

توشہ خانہ تحائف کی غیر قانونی فروخت پر قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحقیقات جاری ہیں، نیب نے سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو پیشی کیلئے آخری موقع دے دیا۔

نیب نے بشریٰ بی بی کو فائنل کال اپ نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 دسمبر کو طلب کرلیا، نوٹس میں بشریٰ بی بی کو صبح 10بجے پیش ہونے کا کہا گیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی جب وزیراعظم تھے تو آپ کو غیر ملکی معززین سے تحائف ملے، آپ کو غیر ملکی معززین نے تحائف لاکھوں مالیت کے دیے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ آپ نے 2019 میں ایک لاکٹ، کانوں کی بالیاں، بریسلیٹ وصول کیا، 2020 میں نیکلس، بریسلیٹ، انگوٹھی اور کانوں کی بالیاں وصول کیں۔

نیب نوٹس میں کہا گیا کہ 2021 میں نیکلیس، کانوں کی بالیاں، انگوٹھی اور گھڑی وصول کی۔