• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراد سعید نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا

مراد سعید : فائل فوٹو
مراد سعید : فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔

مراد سعید نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کے نام خط میں بھیجا ہے، انہوں نے پارٹی کو سینیٹ اور اسمبلیوں سے فوری استعفیٰ دینے کا مشورہ بھی دیا۔

استعفے کے متن میں کہا گیا ہے کہ اس پارلیمنٹ کی بنیاد جعلی اور ناجائز ہے، یہ پارلیمنٹ عوام کے مینڈیٹ کی توہین کرنے میں حصہ دار ہے۔

اپنے پیغام میں مراد سعید نے کہا کہ ہمیں فوری طور پر سینیٹ، قومی اسمبلی، پنجاب اور سندھ اسمبلی سے یک مشت استعفے دینے چاہئیں۔

مراد سعید کے سینیٹ سے استعفے کی تحریک انصاف نے تصدیق کردی۔

خیال رہے کہ 2025 میں سینیٹر منتخب ہونے کے بعد مراد سعید نے تاحال حلف نہیں اٹھایا تھا۔

قومی خبریں سے مزید