• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات

فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جرمنی میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کرکے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں عالمی و علاقائی سلامتی اور انسداد دہشتگردی تعاون پر گفتگو ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے 62 ویں میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کی، فیلڈ مارشل نے جرمن وزیر داخلہ سے دو طرفہ سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

فیلڈ مارشل کی جرمن چانسلر کے مشیر سے خارجہ اور سلامتی امور پر گفتگو ہوئی جبکہ جرمن مسلح افواج کے سربراہ جنرل کارسٹن بریور سے دفاعی تعاون زیر بحث آیا۔

برازیل کے جوائنٹ اسٹاف سربراہ اور لبنان کے مسلح افواج کمانڈر جنرل روڈولف ہیکل سے بھی ملاقاتیں ہوئیں جس میں عالمی و علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کی گیا۔

ملاقات میں دفاعی اشتراک بڑھانے اور تعاون مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا، فیلڈ مارشل کا دورہ 12 سے 14 فروری تک جاری رہا۔

قومی خبریں سے مزید