پشاور، دو شیشہ کیفے پر چھاپہ، 4 منیجر گرفتار، ممنوعہ مصنوعات برآمد

February 02, 2024

پشاور(وقائع نگار)ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر / ڈسٹرکٹ فوکل پرسن فار ٹوبیکوکنٹرول سیدہ زینب نقوی نے ڈائریکٹر نارکاٹکس ونگ سفیان حقانی، ای ٹی او نارکاٹکس ونگ زاہد اقبال خان ، ایڈیشنل ایس ایچ او ایکسائز اضلان اسلم اور پروجیکٹ کوارڈنیٹر ٹوبیکو کنٹرول محمد اجمل شاہ کے ہمراہ یونیورسٹی ٹاؤن میں الیکٹرانک سگریٹ اور ویپس سے متعلق دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مرتکب تاجروں کے خلاف مشترکہ کاروائیاں کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ دیتے ہوئے ہدایت دی کہ مذکورہ مصنوعات خریدنے والے تمام گاہکوں کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے۔