خیبر پختونخوا کے بچے ہماری ذمہ داری ہیں، مشال اعظم یوسفزئی

May 18, 2024

پشاور(جنگ نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی مشیر برائے سماجی بہبود، خصوصی تعلیم، اور ترقی خواتین مشال اعظم یوسفزئی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بچے ہماری ذمہ داری ہیں۔ بچوں کے تحفظ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے اور اس کے موثر نفاذ کے لیے ضروری وسائل کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں۔ یونیسیف کا خیبرپختونخوا کے بچوں کی مدد کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ چائلڈ میرج بل کو جلد صوبائی اسمبلی سے منظور کریں گے۔ یتیم بچوں کے لیے متبادل دیکھ بھال کی سہولیات اور خیبر پختونخوا کے مزید اضلاع میں چائلڈ کورٹس اور زمونگ کور منصوبے کی توسیع کریں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پشاور کے مقامی ہوٹل میں چائلڈ پروٹیکشن کیس مینجمنٹ پر دس روزہ فاؤنڈیشن لیول ٹریننگ کے اختتامی سیشن سے خطاب کے دوران کیا۔