گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال 30 فیصد زیادہ ٹیکس جمع کیا، ایف بی آر

February 20, 2024

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ جولائی 2023 سے 15 فروری 2024 کے دوران 5150 ارب روپے ٹیکس جمع کر لیا۔

ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر نے گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال 30 فیصد زیادہ ٹیکس جمع کیا۔ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں ٹیکس وصولی 3973 ارب روپے رہی تھی۔

ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس کی مد میں 40 فیصد اور سیلز ٹیکس میں 19 فیصد گروتھ رہی۔ کسٹمز ڈیوٹی میں 14 فیصد اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 61 فیصد گروتھ ریکارڈ کیا گیا۔

ایف بی آر کے مطابق دسمبر 2023 میں سب سے زیادہ 985 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا۔