نگراں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

February 22, 2024

فائل فوٹو

نگراں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں ملک میں امن و امان اور معاشی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں انتخابات کے بعد حکومت سازی اور انتقال اقتدار سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابات پر تحفظات سے متعلق رپورٹ وفاقی کابینہ کو پیش کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق کابینہ اجلاس میں گیس کی قیمتوں سے متعلق توثیق شدہ ایجنڈے پر بھی غور ہوگا۔

اجلاس میں فیڈرل انسپکٹر آف ڈرگز کی تقرری کی منظوری دی جائے گی، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت ان کے دائرہ کار کی بھی منظوری دی جائے گی۔