کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 خیابانِ راحت کے قریب واٹر ٹینکر الٹ گیا، حادثے میں 30 سال کا ڈرائیور یاسر جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق واٹر ٹینکر میں 2 ڈرائیور اور ایک کم عمر کلینر موجود تھا۔
حکام نے کہا ہے کہ ٹینکر میں پھنسے دوسرے ڈرائیور اور کلینر کو زخمی حالت میں نکالا گیا۔
ریسکیو حکام نے کہا کہ دونوں کو نکالنے کے لیے ہیوی مشینری طلب کر لی گئی تھی۔