صدر آصف زرداری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دورۂِ پاکستان کی دعوت دے دی۔
صدر پاکستان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام صدر ٹرمپ کی جلد از جلد اسلام آباد آمد اور ان کی میزبانی کے منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا دورہ پاکستان کے لیے باعثِ اعزاز ہوگا۔
دوسری جانب گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ٹرمپ اور امریکی عوام کو امریکا کی 250 ویں یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پائیدار جمہوری اقدار کی خوشی میں امریکا کے ساتھ ہے، دونوں ممالک کے درمیان 7 دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط شراکت داری قائم ہے۔