حماس کی چین کے اسرائیل مخالف مؤقف کی تعریف

February 23, 2024

فائل فوٹو

حماس نے عالمی عدالت انصاف میں چین کے اسرائیل مخالف مؤقف کی تعریف کی ہے۔

اپنے بیان میںحماس ترجمان نے کہا کہ فلسطینیوں کے حق خودارادیت پر زور دینے والے چین کے بیان کی قدر کرتے ہیں۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی عدالت میں اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے والے تمام ممالک کے بیانات کی قدر کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ چین نے عالمی عدالتِ انصاف (آئی سی جے) میں فلسطین کے مسئلے کے 2 ریاستی حل پر زور دیا ہے۔

عدالت انصاف میں چینی وزارتِ خارجہ کے قانونی مشیر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کے جائز حق کی بحالی کے لیے مسلسل حمایت کی ہے۔