ٹرانس جینڈر بچوں کو او اور اے لیول کی تعلیم دی جائے گی، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب

February 23, 2024

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی (فائل فوٹو)۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹرانس جینڈر بچوں کو او اور اے لیول کی تعلیم دی جائے گی۔

انھوں نے یہ بات لاہور میں جلو پارک کے قریب ٹرانس جینڈر بچوں کے لیے پہلے اسکول ”تحفظ درسگاہ کے افتتاح کرنے کے موقع پر کہی۔

نگراں وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے لئے بنائے گئے خصوصی تحفظ درسگاہ کا دورہ بھی کیا۔ محسن نقوی نے تحفظ درسگاہ کے کلاس رومز، ہاسٹل، کمروں اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ تحفظ درسگاہ میں ٹرانس جینڈر بچوں کو تعلیم اور تکنیکی تربیت دی جائے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ تحفظ درسگاہ کی بلڈنگ بے شک چھوٹی ہے لیکن اس کا کام بہت بڑا ہے، صرف 18 روز کے مختصر عرصے میں تحفظ درسگاہ تعمیر کرانے کا کریڈٹ ٹیم کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے مسائل بہت اہم معاملہ ہے جس پر لوگ بات کرنا بھی پسند نہیں کرتے۔

نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لوگ ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے مسائل کو گھروں میں زیر بحث نہیں لاتے۔