45 سال میں پہلی بار عالمی تجارت کی شرح نمو صفر ہوگئی، عالمی بینک

February 26, 2024

45 سال میں پہلی بار عالمی تجارت کی شرح نمو تقریباً صفر ہوگئی۔ نیویارک سے عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق 2023 کے دوران عالمی تجارت کی شرح نمو اعشاریہ 2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

عالمی بینک کے مطابق سال 2023 میں مصنوعات کی عالمی تجارت منفی 2 فیصد رہی جو صدی کی سب سے بڑی کمی ہے۔

عالمی بینک کے مطابق 2023 کے دوران پوری دنیا میں 3 ہزار تجارتی پابندیاں عائد کی گئیں۔

عالمی بینک کے مطابق عالمی اور علاقائی تجارتی معاہدوں میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق آئندہ چند برسوں میں تجارتی پہیہ سست رو رہنے کا امکان ہے۔