یمن کو اسلحہ اسمگل کرنے کا الزام، پاکستانی دستاویز رکھنے والے 4 افراد زیرحراست

February 27, 2024

فائل فوٹو

امریکا نے یمن کو اسلحہ اسمگلنگ کے الزام میں پاکستان کی شناختی دستاویز رکھنے والے 4 افراد سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار افراد کی شناخت محمد پہلوان، محمد مظہر، غفران اللّٰہ اور اظہار محمد کے ناموں سے ظاہر کی گئی ہے۔

ایران سے حوثیوں کو اسلحہ اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار دیگر 10 افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، گرفتار افراد کو امریکی ریاست ورجینیا منتقل کردیا گیا۔

عدالتی دستاویز کے مطابق چاروں افراد 11 جنوری کو صومالیہ کے ساحل سے دور ایک بحری جہاز سے پکڑے گئے تھے۔

امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ جہاز کی تلاشی کے دوران ایرانی ساختہ جدید ہتھیار برآمد ہوئے تھے۔