امریکا نے بانی پی ٹی آئی کے الزامات کی پھر تردید کردی

February 28, 2024

فائل فوٹو

امریکا نے بانی پی ٹی آئی کے الزامات کی ایک مرتبہ پھر تردید کردی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ صرف اتنا کر سکتا ہوں کہ یہاں کھڑے ہوکر سچ بولوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے الزامات غلط اور جھوٹے ہیں۔

میتھیو ملر نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار، آزاد صحافت کا حق دیکھنا چاہتے ہیں۔