قرضوں کے شیطانی چکر سے آزادی کے لیے پاکستانی کوششوں کے حامی ہیں، امریکا

February 29, 2024

فائل فوٹو

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا قرضوں اور بین الاقوامی فنانسنگ کے شیطانی چکر سے آزادی کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی طویل مدتی صحت، اس کے استحکام کے لیے اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نئی حکومت کو فوری طور پر معاشی صورتِ حال کو ترجیح دینا ہوگی۔

میتھیو ملر نے کہا کہ آئندہ کئی ماہ کی پالیسیاں پاکستانیوں کے لیے معاشی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے انتہائی اہم ہوں گی۔

ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان پر زور دیتا ہے کہ وہ آئی ایم ایف اور دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ میکرو اکنامک ریفارمز کے لیے کام جاری رکھے۔