فلسطینی ریاست کے بدلے سعودی عرب سے تعلقات قائم نہیں کریں گے، اسرائیل

February 29, 2024

فائل فوٹو

اسرائیل کے وزیر توانائی اور سابق وزیر خارجہ ایلی کوہن کا کہنا ہے کہ فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کے بدلے سعودی عرب سے تعلقات قائم نہیں کریں گے۔

اسرائیلی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقائی تعلقات میں توسیع کی قیمت فلسطینی ریاست کا قیام ہے تو یہ قبول نہیں۔

اسرائیلی وزیر نے کہا کہ اس صورت میں سعودی عرب اور علاقائی تعلقات میں توسیع سے پیچھے ہٹ جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ایک ریاست کے قیام کے بغیر امن معاہدہ کرنا ممکن ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرنے کو تیار ہے، اسرائیل کا وجود برقرار رکھنے کے لیے دو ریاستی حل ضروری ہے۔