جدہ سے جعلی ایمرجنسی پاسپورٹ پر کراچی آنیوالے 3 مسافر گرفتار

March 03, 2024

جعلی ایمرجنسی پاسپورٹ پر گرفتار ہونے والے ملزمان

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے امیگریشن سیل نے جدہ سے کراچی آنے والے 3 مسافروں کو ایمرجنسی پاسپورٹ جعلی ہونے پر گرفتار کر لیا ہے۔

بیرونِ ملک سے آنے والے 3 مسافروں محمد صدیق، ابوبکر اور عبدالرحمٰن کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔

ملزمان ایمرجنسی اور نان اسٹینڈرڈ پاسپورٹس پر سعودی عرب سے پاکستان پہنچے تھے۔

ملزم محمد صدیق اور ابوبکر کی جانب سے پیش کیے جانے والے ایمرجنسی پاسپورٹس جعلی نکلے جبکہ ملزم عبدالرحمٰن کی پاسپورٹ پر جعلی تجدیدی اسٹمپ لگی ہوئی تھی۔

ملزمان فلائٹ نمبر SV700 سے پاکستان پہنچے تھے، ملزمان کی شہریت کے حوالے سے جانچ پڑتال اور مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔