نواز شریف کے سپاہی شہباز شریف کا وزیراعظم منتخب ہونا خوشحالی لے کر آئے گا: مریم نواز

March 03, 2024

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز--- فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہباز شریف کو دوسری مرتبہ وزیرِ اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے منتخب وزیرِ اعظم شہباز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی سربراہی میں آج سے پاکستان میں خدمت کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، نواز شریف کے سپاہی شہباز شریف کا وزیراعظم منتخب ہونا خوش حالی کی نوید لے کر آئے گا۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی اسپیڈ، محنت، کارکردگی اور ایمانداری کی دنیا معترف ہے، شہباز شریف کا ماضی گواہ ہے وہ محنت، کارکردگی اور میرٹ پر یقین رکھتے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے عہدے پر شہباز شریف کا انتخاب حقیقی جمہوریت کی فتح ہے۔ پاکستان کے معاشی، سماجی اور سیاسی مسائل کے حل کیلئے شہباز شریف کی قیادت ناگزیر ہے۔