موٹروے پولیس کا ہولی کا تہوار

March 27, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر)سیکٹر کمانڈر سیکٹر-I ایم 5 ندیم اشرف وڑائچ کی ہدایت پر ڈی ایس پی حسن بھٹی نے بیٹ 24 میں تعینات ہندو برادری کے 02 افسران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مٹھائیاں اور رنگ بانٹ کر ہولی کا تہوار منایا ۔تقریب میں ایڈمن آفیسر محمد مشتاق اور تمام افسران نے شرکت کی۔ ہندو برادری کے افسران نے دفتر میں رنگوں کی اس تقریب کا اہتمام کرنے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔