انجمن حسینیہ کینٹ کا اجلاس،شہدائے پاک فوج اور پولیس کیلئے دعا

April 27, 2024

ملتان ( سٹاف رپورٹر) انجمن حسینیہ کینٹ کا اجلاس ہوا جس میں یوم شہادت حضرت امام جعفر صادق ؓ ،عید ملن پارٹی ،اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے گفتگو کی گئی ،صدارت نائب صدر کلب عابد خان نے کی ،متولی و انجمن حسینیہ کے جنرل سیکرٹری علی اصغر رضوی، ڈاکٹر غضنفر ملک،آغا محمد علی رضوی ، تہور حسین،اعجاز حسین صدیقی،مبارک بخاری نے کہا کہ امام جعفر صادق کا علم وفضیلت بے مثال ہے،آخر میں شہدائے پاک فوج ،پولیس اور کسٹمز کے آفیسر کیلئے دعا کی گئی۔