بین المذاہب امن کمیٹی کی کال پر یوم یکجہتی فلسطین منایاگیا

April 27, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) بین المذاہب امن کمیٹی کے مرکزی وائس چیئرمین محمد سعید کی کال پر جمعتہ المبارک کو یوم یکجہتی فلسطین منایاگیا ،نماز جمعہ کے اجتماعات میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں اور اقوام متحدہ، او ائی سی کو غزہ جنگ بندی کے لیے یادداشت پیش کی گئی،ن محمد سعید نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مظلوم فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم و ستم کا سنجیدگی سے نوٹس لیں۔