سلطانہ شاہین کی حمزہ شہباز سے ملاقات

April 27, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق وزیر اعلی ٰ حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ن لیگ کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں ضمنی الیکشن میں بڑی کامیابی حاصل کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین سے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ کی کامیابی پر ملاقات میں کیا، حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ ن لیگ اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے۔