کار سرکار میں مداخلت،پولیس کی وردی پھاڑنے اور سرکاری سیل توڑنے پر3نامزد اور10نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج

April 27, 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر )پولیس نےکار سرکار میں مداخلت ، پولیس ملازم کی وردی پھاڑنے اور سرکاری سیل توڑنے کے الزام میں 3نامزد اور10نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔ تھانہ مظفرآباد پولیس کو ظہور اے ایس آئی نے استغاثہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مقدمہ میں نامزد ملزم کی گرفتاری کے لئے القریش چھاپہ مارا تو ملزم کے اہلخانہ تیمورعلی اور منتظر مہدی نے 10نامعلوم افراد کے ہمراہ کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے پولیس پارٹی پر دھاوابولا ملزم کو چھڑوالیااور وردی پھاڑ دی ، موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔