غیر حاضری پر میپکو کے2اہلکار برطرف

April 27, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکوانتظامیہ نے ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری پر 2اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کردیاہے۔ ڈائریکٹر ایڈمن میپکو وجاہت بُچہ نے پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت محکمانہ کیسز کی شنوائی کی جس میں ریونیو آفس لیاقت پور ڈویژن کے سپروائزر ڈیٹاکوڈر راؤ محمد کامران کو 22ستمبر 2022ء سے اور چیف سٹریجیٹک پلانر آفس میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان کے چوکیدار آصف مختار کو 7ستمبر 2021ء سے ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری پر نوکری سے برخاست کیاگیاہے ۔