پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب کی کتاب کی تقریب رونمائی

April 27, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا ادارہ علوم اسلامیہ میں ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ سنٹرپروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب کی تصنیف کردہ کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی۔ ڈاکٹر غازی عبدالرحمنٰ قاسمی نے کتاب کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔ ڈائریکٹر ادارہ علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے کہا کہ تحقیق کے میدان میں کی جانے والی کوششوں کے معاشرے پر اثرات مرتب ہونے کا ذریعہ کتب کی اشاعت اور کتب بینی ہے۔ سابق چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ اگر پاکستان زکوۃ کا نظام اپنی اصل روح کے ساتھ نافذ کرلے تو چند سالوں میں غربت کا خاتمہ ہو جائے گا ،خواجہ مظہر صدیقی ۔ ڈاکٹر حمید رضا صدیقی۔ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحقیقات اسلامی پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الحق ،پروفیسر ڈاکٹر شاہ محی الدین ہاشمی ڈین فیکلٹی آف عربی اینڈ علوم اسلامیہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد نے بھی اظہار خیال کیا ۔