فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،متعددفوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانے

April 27, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ، معروف ریسٹورنٹس، سویٹس اینڈ بیکرز اور ملک شاپس کی چیکنگ کی گئی اس دوران 80 لٹر ملاوٹی دودھ، گلی سڑی سبزیاں، 10 لٹر رینسڈ آئل اور 6 کلو کھلے اجزاء تلف کردیئے گئے جبکہ متعددفوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانے کئے گئے ، باٹا چوک پر معروف ریسٹورنٹ کو گلی سڑی سبزیوں، رینسڈ آئل کے استعمال پر 3 لاکھ روپے ، صاف پانی کا استعمال نہ کرنے، حشرات کی بھرمار پر گلگشت میں معروف تکہ شاپ کو ایک لاکھ روپے ،کھانوں میں چائنہ نمک اور ناقص آئل کے استعمال پر باٹا چوک اور سمیجہ آباد میں 2 ہوٹلوں کو 30 ہزاراورملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر 3 ملک شاپس کو 30 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے ۔