سوئی گیس ٹاسک فورس کا کریک ڈاؤن جاری ،مزید 15 کنکشن منقطع

April 27, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) سوئی گیس ٹاسک فورس کا گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،مزید 15گیس کنکشن منقطع کر دیئے گئے تفصیل کے مطابق غازی آباد سے کمپریسر استعمال کرنے پر 2 میٹر منقطع کر دیئے گئے ۔ ایک صارف کے میٹر کا کاؤنٹر ٹوٹا ہوا تھا اور اندیشہ تھا کہ اسکا میٹر ٹیمپر ہے اس لئے اسکا میٹر بھی منقطع کردیا گیا ۔ معصوم شاہ روڈ سے ایک میرج ہال پر گھریلو میٹر لگا ہوا تھا اسکا میٹر بھی منقطع کردیا گیا ۔ 2 صارفین کے میٹر ریورس ہونے پر منقطع کئے گئے ۔ ایک گھریلو صارف کا میٹر الٹا لگا ہوا اور وہ گیس چوری میں ملوث تھا ۔ ایک صارف جس کی بلنگ نہیں ہورہی تھی اسکا میٹر نان بلنگ پر منقطع کردیا گیا ۔ ایک صارف جس کا گھر مسمار ہوچکا تھا مگر اس کا میٹر ساتھ والے ہمسایہ کے زیرِ استعمال تھا اسکا میٹر بھی منقطع کردیا گیا۔ اسکے علا وہ 5 صارفین غیر قانونی طور پر ایک سے زائد گھروں کو گیس دے رہے تھے جن کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔