ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں بائیو سیفٹی اور بائیو سکیورٹی پر ٹریننگ سیمینار

April 27, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں شعبہ پتھالوجی اینڈ باؤ میڈیکل سائنسز و پاکستان بائیو لوجیکل ایسوسی ایشن اور امریکن سوسائٹی آف مائیکرو بیالوجی کہ زیر اہتمام بائیو سیفٹی اور بائیو سکیورٹی کے طریقہ کار کے موضوع پر ٹریننگ سیمینار ہوا۔ورکشاپ کا بنیادی مقصد بائیو سیفٹی اور بائیو سکیورٹی کے نظریاتی اور عملی پہلی پہلوؤں،عوام اور ماحول کو ممکنہ طور پر خطرناک حیاتیاتی مواد سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے کہا کہ لیبارٹریز میں بائیو سیفٹی اور بائیو سکیورٹی کے طریقوں پر عملی بحث عالمی صحت کے لئے ضروری ہے کیونکہ ہماری نسل کو کئی متعدی بیماریوں جیسے کہ کووڈ 19 کا سامنا کرنا پڑا ہے، پروفیسر ڈاکٹر سعید خان(صدر پی پی ایس اے)اور محمد علی ملک(صدر میڈیکل لیباٹری ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن آف پاکستان)نے ورکشاپ کے دوران بائیو سیفٹی اور بائیو سکیورٹی کے طریقوں کے مختلف پہلوؤں ڈالی ،اس موقع پروفیسر ڈاکٹر محمد اصف رضا ڈین وٹرنی اینڈ اینیمل سائنسز ، ڈاکٹر جنید علی خان،ڈاکٹر اصغر عباس،ڈاکٹر کاشف حسین،ڈاکٹر سرمد فروغ،ڈاکٹر احسن انجم،ڈاکٹر عمران احمد اور عمیر وقاص ،دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات موجود تھے۔