بالٹی مور: بحری جہاز کی ٹکر سے پل گرنے کے باعث 6 افراد ہلاک

March 27, 2024

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکا کے شہر بالٹی مور میں کارگو بحری جہاز کے ٹکرانے سے فانسس اسکاٹ پل گرنے کے نتیجے میں لاپتہ 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق فانسس اسکاٹ پل سے ٹکرانے سے پہلے بحری جہاز کی بجلی بند ہو گئی تھی۔

حادثے کے وقت پل پر کام کرنے والے 6 ورکرز کو مردہ تصور کر لیا گیا تھا۔

سنگاپور کے پرچم والا ڈالی کارگو شپ بالٹی مور کی بندرگاہ سے کولمبو جا رہا تھا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے تباہ شدہ فانسس اسکاٹ پل جلد دوبارہ تعمیر کرانے کا وعدہ کیا ہے۔

بالٹی مور میں کارگو بحری جہاز کے ٹکرانے سے پُل گرنے کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں پُل پر موجود متعدد افراد اور گاڑیاں دریا میں جا گری تھیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ پُل دریا سے 180 فٹ اونچائی پر ہے جسے 1977ء میں کھولا گیا تھا اور تقریباً 30 ہزار گاڑیاں روز اس پُل کا استعمال کرتی ہیں۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بالٹی مور خصوصی کارگو جہازوں کے لیے امریکا میں سب سے بڑی بندرگاہ ہے۔